5 اپریل 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے لۓ عراق مناسب آپشن ہے۔

ابنا: علاء الدین بروجردی نے کل ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوۓ عراق کو گروپ پانچ جمع ایک اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لۓ ایک اہم آپشن قرار دیتے ہوۓ کہا کہ عراقیوں نے بھی اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ علاء الدین بروجردی نے مزید کہا کہ عراق کا ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ اچھا رابطہ ہے اور اگر اس گروپ کے بعض اراکین نے بغداد میں مذاکرات کۓ جانے کی مخالفت کی تو ایران دوسرے آپشنز کے بارے میں غور کرے گا۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان تیرہ اپریل کو مشترکہ امور کے سلسلے میں مذاکرات ہوں گے۔....... /169